چيف جسٹس آف پاکستان کی آمد پر کراچی سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر شہريوں کا احتجاج

کراچی(پبلک نیوز) چيف جسٹس آف پاکستان کی کراچی سپریم کورٹ رجسٹری آمد، چيف جسٹس کی آمد پر شہريوں کی بڑی تعداد نے اپنے حقوق کے ليے سپريم کورٹ کے باہر احتجاج کيا۔


چيف جسٹس آف پاکستان مياں ثاقب نثار نے سپريم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات پر سماعت کی۔ شہريوں نے چيف جسٹس سے اميديں باندھ ليں۔ سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمين اور لينڈ مافيا کے ستائے متاثرين، طلبہ ہوں يا خواجہ سراء سب نے سپريم کورٹ کے باہر احتجاج کيا۔ ڈاؤ ڈينٹل کالج کے تين سو سے زائد طلبہ نے کالج پی ايم ڈی سی سے رجسٹرڈؑ نہ ہونے پر کالج انتظاميہ کے خلاف احتجاج کيا۔


ننھی امل عمر کے والدين بھی انصاف کی فرياد ليے سپريم کورٹ کے باہر پہنچے۔ اسٹيل ملز ملازمين نے بھی واجبات کی عدم ادائيگی پر احتجاج کيا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازم خواجہ سرا بھی مستقلی نہ ہونے پر شکايت ليے سپريم کورٹ پہنچے۔ اداروں کی ستم ظریقی اور اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج مظاہرین کی آخر کار سن لی گئی۔ چیف جسٹس کے آتے ہی شہری اداروں کے خلاف پھٹ پڑے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے سائیلین کے پاس پہنچ کر ان کی درخواستیں وصول کیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں