پشاور: شہری کا بزرگ ٹریفک وارڈن پر تشدد، آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لے لیا

پشاور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شہری کا بزرگ ٹریفک وارڈن پر تشدد، لاتوں اور گھونسوں کی بارش، گاڑی کے نیچے دینے کی کوشش، آئی جی خیبرپختونخوا کا نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ گاڑی کے لیے راستہ نہ دینے پر خود کو وکیل بتانے والے شخص نے وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا۔ وارڈن کو گاڑی کے نیچے دینے کی بھی کوشش کی۔

میڈیا پر خبر چلنے کے بعد انپسکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا نے ٹریفک اہلکار پر تشدد کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او پشاور کو قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ بزرگ ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ میں نے دو منٹ رکنے کو کہا اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں