ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، شہریوں کو پریشانی کا سامنا

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا تو وفاقی حکومت کی جانب سے کریک ڈاون شروع کرنے کا وعدہ کیا گیا مگر عوام کی مشکلات جوں کی توں، قیمتوں میں اضافہ بدستور برقرار۔

 

ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اور خود ساختہ اضافے سے جہاں اسلام آباد کے شہری پریشان ہیں، وہیں ڈاکٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کر دیا ہے، ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ادویات میں اضافہ اگر بلا جواز اور غیر قانونی ہے تو اس پر سخت ایکشن لیا جائے۔

 

وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے ادویات میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کا دعویٰ تو کیا مگر عوام کی پریشانی جوں کی توں ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ابھی بھی برقرار ہے۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیے 48 گھنٹے سے بھی زیادہ کا وقت بیت چکا ہے، پبلک سوال پوچھتی ہے کہ کیا کریک ڈاون کے لئے اتنا وقت ناکافی ہے؟

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں