چھٹی کے روز شہریوں نے بچوں سمیت ناشتے کی دکانوں کا رخ کر لیا

لاہور(پبلک نیوز) بدلتے موسم اور چھٹی کے روز شہریوں نے ناشتے کی دکانوں کا رخ کر لیا، کسی نے موسم کا مزہ لینے کے لیے حلوہ پوری تو کسی نے مرغ چنے اور انڈہ چنے کو ترجیح دی۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی چھٹی کے روز اپنی پسند کا ناشتہ کرکے خوب انجوائے کیا۔

 

چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد ناشتے کی دکانوں پر امڈ آئی، زندہ دلان لاہور بچوں کے ہمراہ بدلتے ہوئے موسم کو انجوائے کرنے کے لیے مزنگ کے علاقے میں ناشتے کی دکانوں کا رخ کرتے ہوئے من پسند ناشتہ کر رہے ہیں، کوئی مرغ چنے، کوئی حلوہ پڑی، تو کسی نے لسی کے ساتھ ناشتہ کیا۔

 

لاہوریوں نے اتوار کے روز چھٹی کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں نے بھی ناشتے کا خوب لطف اٹھایا۔ دور دراز سے ناشتہ کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے۔ لاہور کی لسی، بونگ پائے اور مرغ چنوں کو کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں