کراچی میں فنگر فش کے نام پر شارک مچھلی کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

کراچی (پبلک نیوز) شارک مچھلی سے کون واقف نہیں اسکو کھانا دور کی بات اس کے ذکر سے بھی لوگ خوف کھاتے ہیں۔ لیکن اصل حقائق سے ناواقف کراچی کے لوگوں کو فنگر فش کے نام پر شارک مچھلی کا گوشت کھلایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچھلی جہاں کراچی والوں کی مرغوب غذا تصور کی جاتی ہے۔ وہیں بڑے زوروشور سے بھی کھائی جاتی ہے۔

شہریوں میں مقبولت اختیار کرنے والی فنگر فش میں کونسی مچھلی کا گوشت استعمال کیا جارہا ہے خود شہری بھی لاعلم ہیں۔ شارک مچھلی کا گوشت جہاں فنگر فش کے نام پر شہریوں کو کھلایا جارہا ہے وہیں کھلے ہوٹلوں میں بھی فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شارک مچھلی کے گوشت میں ایک معیوب قسم کی بو پائی جاتی جسے ہوٹلوں میں کیمیکل زدہ مصالحوں کے ذریعے ختم کرکے کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

صبح ہوتے ہی شارک مچھلی کی خرید و فروخت شروع ہوجاتی ہے۔ فشرمین کوپریٹو کے ڈائریکٹر محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کے مچھلی کے گوشت کی آڑ میں شہریوں کو شارک مچھلی کا گوشت کھلایا جا رہا ہے۔

شارک مچھلی کا گوشت کھلانے والے ہوٹل مالکان کو چاہیے کے گوشت کھلانے سے قبل شہریوں گوشت سے متعلق آگاہی فراہم کر دی جائے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں