پی ٹی آئی حکومت کی مہنگائی نے 5افراد کی جان لے لی

ٹانک (پبلک نیوز) مہنگائی، قرض اور مالی مسائل نے پانچ افراد کی جان لےلی۔ ٹانک میں شہری نے بیوی بچوں سمیت خود کو گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے صبح سویرے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی، مالی مسائل اور قرض نے ہستا بستا گھر اجاڑ دیا۔ ٹانک میں مالی مسائل سے دوچارشخص نے اپنے گلشن اورزندگی کاخودہی خاتمہ کرلیا۔

ٹانک کے محلہ قاضیاں میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔ جہاں قرض اور بے روزگاری سے تنگ شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، 2 بیٹیوں ایک بیٹے اور خود کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سید رسول پیشے کے لحاظ سے جیولر تھا۔ لاکھوں کے مقروض اور روز گار نہ ہونے کے باعث پریشان تھا۔ ملزم نے صبح سویرے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کی۔

جاں بحق ہونے والوں میں بیوی حلیمہ، 15 سالہ کرن، 18 سالہ سلیمان، 20 سالہ ثوبیہ شامل ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں