نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم نے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور (ادریس شیخ) جسٹس سردار شمیم نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے حلف لیا، جسٹس انوار الحق کی ریٹائرمنٹ پر جسٹس سردار شمیم چیف جسٹس بنے ہیں۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے 50ویں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر پنجاب نے جسٹس سردار شمیم خان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب، وزیر قانون سمیت عدالت عالیہ کے ججز بار کے نمائندے اور سرکاری وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے عہدہ سنبھالنے پر چیف جسٹس سردار شمیم خان کو مبارکباد پیش کی۔

 

حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، جبکہ  پولیس کے چاق وچوبند  دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں