چیف جسٹس پاکستان کی ترک صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

قونیہ (پبلک نیوز) ترکی کے شہر قونیہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترکی کے شہر قونیہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے کا اعادہ کیا۔ ترک صدر نے بھی پاکستان کے لیے خلوص اور محبت کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے چیف جسٹس کو مولانا روم کے شہر قونیہ میں خوش آمدید کہا۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قونیہ میں 'سیبِ عرس' میں شرکت کی۔ چیف جسٹس نے ترک آئینی عدالت کے صدر ڈاکٹر زختو ارسلان سے انقرہ میں ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے انہیں پاکستان کے عدالتی نظام کے بارے میں بتایا جبکہ ڈاکٹر زختو نے چیف جسٹس کو ترک عدالتی نظام کے بارے میں بتایا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں