لاہوریوں کیلئے خوشخبری، شادی ہالوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ اضافہ کی تجویز

لاہور (پبلک نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شادی ہالوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کرنے سے متعلق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے مکالمہ ہوا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے یاد آیا، لارڈ مئیر صاحب آپ شادی ہالوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیوں نہیں کر دیتے۔ ادھر 8 سے 10 شادی ہالوں کا وقت ہوتا ہے اور ادھر ٹریفک جام ہوتا ہے۔ خواتین گوٹے والے لباس پہن کر جتن کرتی ہیں اور ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں، چیف جسٹس پاکستان

میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لاہور :لوگ ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جب پہنچتے ہیں تو ہالوں کی بتیاں بند ہو جاتی ہیں۔ شادی کی تقریب کے اوقات میں پیچھے سے 1 گھنٹہ کم اور آگے ایک گھنٹہ بڑھا دیں۔

لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا کہ شادی کی تقریب کے اوقات میں تبدیلی کا اختیار بھی ڈی سی لاہور کا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ اس پر غور کریں اور شادی ہالوں کے اوقات میں 1 گھنٹہ بڑھا دیں۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں