چیف جسٹس اسپتال سے گھر منتقل، سپریم کورٹ بنچ ون کے اہم مقدمات ڈی لسٹ

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار کی طبیعت بحال، راولپنڈی انسٹیٹوٹ اف کارڈیالوجی سے انجیو پلاسٹی کے بعد ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازات دے دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کو گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔ جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ ڈاکٹرز نےانہیں آرام کا مشورہ دیا۔ ان کی عیادت کے لیے اہم شخصات کارڈیالوجی کا دورہ کرتی رہیں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ پنجاب پولیس، رینجرز اورآرمی کے نوجوان موجود رہے۔ اسپتال میں ہر آنے والے مریض کی سخت چیکنگ کی گئی۔

ادارہ کارڈیالوجی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کے مطابق چیف جسٹس کی طعبیت پہلے سے بہتر ہو چکی ہے اور ان کو گھر پر آرام کا مشورہ دیا گیا۔ چیف جیسٹس کی طیبعت میں بہتری آنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اسپتال سے روانگی کے موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار میڈیا سے گفتگو کرنے کے لیے گاڑی سے باہر بھی آئے صحافیوں سے مصافحہ بھی کیا۔ چیف جسٹس نے غیر رسمی گفتگو میں میڈیا کو بتا کہ وہ اب خیریت سے ہیں۔ چیف جسٹس نے ہاتھ ہلا کر میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں