چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ازخود نوٹس لے لیا۔ مرحوم کے لکھے گئے خط میں نیب پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے پہلا سو موٹو نوٹس لے لیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

بریگیڈیئرریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا تو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خط پڑھنے کے بعد فوری نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بریگیڈیئرریٹائرڈ اسد منیرنے 15 مارچ کو مبینہ طور پرخود کشی کی تھی۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خود کشی سے قبل ایک خط بھی چھوڑا تھا جس میں لکھا تھا کہ نیب انہیں بے بنیاد مقدمات میں نامزد کر رہا ہے، نیب کے رویہ سے تنگ آ کر خودکشی پر مجبور ہو رہا ہوں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے معاملہ پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں