اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ اسلام اباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس اطہر من اللہ کے نام پر غور ہو گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن میاں ثاقب نثار نے اعلیٰ عدلیہ میں تقرر کے طریقہ کار اور اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے پر غور کرنے کے لیے کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس یکم نومبر بروز جمعرات کو ہو گا۔ جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہو گا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے بطور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے حساب سے سینئر ترین جج ہیں۔ جسٹس من اللہ ایک اچھے پروفیشنل جج کی شہرت رکھتے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج کئی اہم اور بڑے فیصلے کیے ہیں۔ جن میں ماحولیات، بچوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کی حفاظت سے متعلق فیصلے ہیں۔

عدلیہ کی آزادی اور قانون کی عمل داری کے لیے جسٹس اطہر من اللہ کی ایک طویل جدو جہد ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انور کاسی کی مدت ملازمت ختم ہونے پر یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں