ڈاکٹروں کی تقرری سے متعلق کیس؛ چیف جسٹس پنجاب حکومت پر برہم

لاہور (پبلک نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تقرری سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے نئی حکومت کا؟

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں میرٹ سے ہٹ کر ڈاکٹر کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے نئی حکومت کا؟ ایسے ملک چلانا ہے آپ کو؟ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی روایت قائم کی جارہی ہے نئے پاکستان میں؟ عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹری، سیکریٹری ٹو چیف منسٹری اور سیکریٹری صحت کو طلب کرلیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں