جعلی کال کیس: جرم بھی نیب والے کریں اور تحقیقات بھی، چیف جسٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیب کی جانب سے شہری شمشاد علی کو جعلی کال نوٹس بھیجنے کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ نے عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر افسر گل آفریدی اور نیب انٹیلی جینس کی رپورٹ مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جرم بھی نیب والے کریں اور تحقیقات بھی نیب کرے گا یہ کیسے ممکن ہے۔ کیوں نا نیب کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے شہری شمشادعلی کوجعلی کال نوٹس بھیجنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور نیب انٹیلی جنس کی رپورٹ مسترد کر دی۔

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جرم بھی نیب والے کریں اورتحقیقات بھی نیب کرے گا۔ کیوں نا نیب کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں