وزیر سیاحت گلگت بلتستان کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر بدتمیزی، چیف جسٹس کا واقعہ کا نوٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر سیاحت کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اودھم مچانے اور آپے سے باہر ہونے کی خبریں سامنے آنے پر چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر سیاحت اور وزیر قانون گلگت بلتستان کی ہنگامہ آرائی سے نیا بکھیڑا کھڑا ہو گیا۔ فدا خان، وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے پورے ایئرپورٹ کو نفسیاتی طور پر یرغمال بنائے رکھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ صرف یہی نہیں پی آئی اے افسر سے بدتمیزی کی اور دھکے بھی دیئے۔ بعد ازاں بطور احتجاج اپنے کوٹ بھی جلا دیئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کل سماعت کرے گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں