پیپلز پارٹی کے سندھ صوبے کو پیرس بنانے کے دعووں کا پول کھل گیا

نواب شاہ(پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے سندھ صوبے کو پیرس بنانے کے دعووں کے پول کھل گئے۔ نواب شاہ کہ علاقے دولتپور میں میت کو دفنانے کے لیے قبرستان کو پل نہ ہونے کی وجہ سے نہر سے گزار کر لے جایا گیا۔

 

پیپلز پارٹی کے سندھ صوبے کو پیرس بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کے آبائی گاؤں سے چند کلو میٹر دور نواب شاہ کے علاقے دولتپور میں میت کو دفنانے کے لیے قبرستان کو پل نہ ہونے کی وجہ سے نہر سے گزار کر لے جایا گیا۔

میت کو دفنانے کے لیے نہر سے لے جانے والی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ دولتپور کےعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبرستان کو پل نہ ہونے کی وجہ سے یہ معمول بن چکا ہے، علاقہ مکینوں کی جانب سے سندھ حکومت سے پل بنا کر دینے کی اپیل بھی کی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں