"جہانگر ترین کا سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنا عدلیہ کے فیصلے کی توہین ہے"

لاہور (خالد محمود خالد) تحریک انصاف کے دو بڑوں کے اختلافات پھر کھل کر سامنے آگئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے کابینہ اجلاسوں میں شرکت پر اپوزیشن جماعتوں کو کھل کر بولنے کا حق مل جاتا ہے۔

 

صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنے پر عدلیہ کے فیصلے کی توہین ہورہی ہے۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگرترین کا اجلاسوں میں بیٹھنا رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے سیکرٹری صاحبان ان کا نہیں وزراء کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔ اس سے اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

 

شاہ محمود قریشی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا مشورہ دینے والوں کو نادان دوست قرار دے دیا۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گیلانی خاندان کی کرپشن کو عوام نے مسترد کیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں