ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا نازک موڑ پر پہنچ گئی

پبلک نیوز: ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث، دنیا نازک موڑ پر پہنچ گئی۔ پولینڈ میں ماحولیاتی کانفرنس میں ماہرین نے خبردار کر دیا کہ پیرس معاہدے میں طے پانے والے اہداف حاصل کرنا ہے تو  خطرناک گیسوں کے اخراج میں فوری کمی لانا ہوگی۔

پولینڈ  کے شہر کاٹوویٹسا میں ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ زمین نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے، گلوبل وارمنگ سے متعلق ماہرین نے خبردار کر دیا کہ  اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی کانفرنس میں ماہرین نے آئندہ دو سالوں میں موثر فیصلہ سازی پر زور دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ تاخیر سے ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا زیادہ مشکل اور مہنگا ہو جائے گا۔

اکتوبر میں ماحولیات کے عالمی ادارے آئی پی سی سی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بڑھتے ہوئے عالمی درجۂ حرارت کو 1.5 سیلسیئس تک محدود رکھا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومتوں کو 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 45 فیصد تک کمی لانا ہو گی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں