شہری گھروں سے باہر نہ جائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں: وزیراعلیٰ بلوچستان

 

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے گھروں سے باہر نہ جائیں، عوام ہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

 

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تفتان بارڈرپرزائرین کوہرممکن سہولتیں فراہم کررہےہیں، بلوچستان حکومت ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

 

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں، ٹرانسپورٹرزنے زائرین کو لانے میں مدد کی۔ کرونا وائرس ہر صوبے کیلئے چیلنج ہے، شہریوں سے درخواست ہے گھروں سے باہر نہ جائیں، عوام ہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

 

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا مریضوں میں کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے، قرنطینہ سینٹرز میں مکمل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں