حکومت نے100روز میں عزم ، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی گئی ہے۔ حکومت نے100روز میں عزم ، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا۔

صوبائی دارالحکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندار پروگرام نہیں دے سکی۔ پہلی بار کسی حکومت نے ملک اور عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100روز میں مختلف شعبوں کے اصلاحاتی ایجنڈے پر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کیا گیا ہے۔ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ملک کی ترقی کے لیے مقرر کردہ اہداف کی کامیابی کے لیے سب سے آگے ہو گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں