خیبر پختونخوا کی پوری آبادی کیلئے "صحت انصاف کارڈ" کے اجراء کا اعلان

پبلک نیوز: خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا تحفہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبہ کی پوری آبادی کے لیے "صحت انصاف کارڈ" کے اجراء کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی سرپرستی میں وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے صوبہ کے عوام کے لیے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو صحت کی مکمل سہولیات دیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے ہر شہری تک اس سہولت کو پہنچائیں گے۔

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے سابقہ دورِ حکومت میں خیبر پختونخوا میں اس سہولت کا آغاز کیا۔ صوبہ کے عوام کو اپنے محبوب وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا تحفہ مبارک ہو۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں