وزیراعلیٰ کے پی کا خڑ قمر واقعہ کے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

پشاور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خڑ قمر میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ روپے، زخمیوں کو دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کر دیا کہ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والے پختون قوم کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

محمود خان نے کہا کہ عوام، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے جسے برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی اور صوبائی قیادت پختونوں کے پاس ہے جو پختونوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ تمام تر مسائل حکومت کے سامنے رکھے جائیں تاکہ حکومت موثر انداز میں ان کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے نہ کہ مسائل کو بنیاد بنا کر ایک غیر ضروری مہم جوئی میں اپنا وقت ضائع کریں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں