خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

پشاور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بی آر ٹی منصوبے پر تنقید پسند نہ آئی۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہو گا۔ پروپیگنڈہ دم توڑ جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کئی منصوبے مکمل نہیں ہوئے لیکن کیس پہلے ہی نیب تک پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بی آرٹی منصوبہ تو بروقت مکمل نہ کراسکے تاہم تنقید کرنے پر میڈیا کو نشانے پر رکھ لیا۔ محمود خان کی یہ منطق تسلیم کر لی جائے کہ منصوبہ مکمل ہونے سے قبل تنقید نہیں ہونی چاہئے تو بات بہت دور تک جائے گی۔

پنجاب میں صاف پانی منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں تھا۔ نیب میں پھر بھی کیس چل رہا ہے، کئی ارکان کا کیریئر داغدار ہو چکا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں