ہم نے ذاتی مفاد کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بانی پاکستان قائد اعظم کے وژن کے مطابق نئے پاکستان کی تشکیل کے عملی مراحل میں ہے، علیحدہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں قائداعظم کی والہانہ قیادت اور انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا پیغام بھی آگیا۔ اںہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں امت مسلمہ کے ماضی کا ترجمان، امت مسلمہ کے حال کی شان اور مستقبل کی جان بنانا چاہتے ہیں، اس مجموعی جدوجہد میں تمام قومی اداروں اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ترقی یافتہ اور خوش حال پاکستان ہماری منزل ہے، جس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی اور جدوجہد سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں قائداعظم کی والہانہ قیادت اور انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحادا ورتنظیم کو اپنی زندگی کا شعار بنا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں بدعنوان نظام کے خلاف جوجدوجہد شروع کی ہے اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ پختونخوا کے عوام نے پاکستان کی بقاء کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، جانی و مالی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے ازالے اور قومی وقار کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے۔ ہم نے ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں