پولیس شہدا کے مالی معاملات سات دن میں حل ہوں گے: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

 

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلی پنجاب نے پولیس خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے سلسلہ کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ موبائل خدمت مرکز کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم ہو گی بلکہ ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس نے انسداد تجاوزات آپریشن میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ دس سال سے زیر غور مراعات بڑھانے کا اعلان کرتا ہوں۔

 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پولیس خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سلسلہ کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ تین ماہ قبل ملتان اور رحیم یار خان میں موبائل خدمت مرکز کا افتتاح کیا تو سوچا کہ پورے پنجاب میں یہ ہونا چاہیۓ۔ آج 36 اضلاع میں اسے بڑھا دیا گیا ہے۔

 

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موبائل خدمت مرکز کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم ہو گی بلکہ ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائے گا۔ پولیس ریکارڈ کے زریعے کرایہ داری کا ریکارڈ بھی بنایا جا رہا ہے۔ اس میں کام کرنے والے تمام افراد اور پولیس افسران کو مبارک دیتا ہوں۔

 

وزیراعلی نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے انسداد تجاوزات آپریشن میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ حضرت داتا دربار کے باہر افسوسناک واقعہ ہوا۔ پولیس اہلکاروں نے اس کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس شہدا کے اہل جانہ کے لئیے الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سے پولیس شہدا کے مالی معاملات سات دن میں حل ہوں گے۔ دس سال سے زیر غور مراعات بڑھانے کا اعلان کرتا ہوں۔ پنجاب پولیس کو ممکنہ حد تک وسائل فراہم کئیے جائیں گے۔

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں