صوبہ کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ کے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ ماضی میں شو بازیاں ہوتی رہیں اور جعلی کام کیے گئے۔ پنجاب کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے کے عوام آج بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے۔ برسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگے گا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم کوئی اورایجنڈا لے کر نہیں آئے، صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ ذاتی مفادات کی سیاست کبھی کی ہے اور نہ کریں گے۔ صرف اورصرف ملکی مفادات کوعزیز سمجھتے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں