پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ شکست اور ہزیمت سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان میں دھماکے سے شہید ہونے والے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید، میجر معیز مقصود شہید، کیپٹن عارف اللہ شہید اور لانس حوالدار ظہیر احمد شہید نے فرض کی ادائیگی میں اپنی زندگیاں پاک دھرتی پر قربان کیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ شکست اور ہزیمت سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست بدترین سزا کے مستحق ہیں۔ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ شہداء کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قیمتی لہو کی ایک ایک بوند کا قرض اتاریں گے۔ دہشت گردی پاکستانی قوم کا مقدر نہیں۔ پاکستان میں آگ اور خون کے کھیل کو بند کرانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے، ہم یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ پاکستان کے عوام شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں