پی ٹی آئی کی حکومت قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پولیس نے قصور کے علاقے ڈھنگ شاہ میں غریب شہری کے گھر پر با اثر افراد کا قبضہ چھڑا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پولیس نے قصور کے علاقے ڈھنگ شاہ میں قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کی اور غریب شہری ریاض کو گھر کا قبضہ واپس دلایا۔ پولیس نے غریب شہری کے گھر پر با اثر افراد کا قبضہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر چھڑایا۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کے مقامی چیئرمین خالد محمود ڈوگر کی جانب سے غریب شہری کے گھر پر قبضے کا نوٹس لیا تھا۔

 

 وزیراعلیٰ نے قصور پولیس کو غریب شہری کے گھر کا قبضہ فوری واگزار کرانے کی ہدایت کی تھی۔ غریب شہری ریاض نے گھر واگزار کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ ویزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں کی جائیدادوں پر قبضے کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ تحریک انصاف کی حکومت قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ قبضہ مافیا کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں