عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں کو مثالی بنانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ملاقات ہوئی۔ شعبہ صحت کی بہتری اور ایمونائزیشن مہم کو مزید موثر انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں کو مثالی بنانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو بہترین اور جدید علاج معالجہ مہیا کرنا ہے۔ عام آدمی کو صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل صرف کئے جا ئیں گے۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام کو بدلنے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ہیلتھ کیئر سسٹم میں جاری اصلاحاتی پروگرام کے جلد دورس نتائج حاصل ہوں گے۔ صحت کی بہتری اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مزید کہا کہ ہسپتالوں میں بر وقت معیاری علاج معالجہ ملنا مریضوں کا حق ہے۔ جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختص کردہ خطیر رقم کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔ صحت کے شعبہ میں نمایاں تبدیلی کے آثار رونما ہو رہے ہیں، عوام سے کیا ہر وعدہ نبھائیں گے۔ ایمونائزیشن مہم کی کامیابی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے۔ بچوں کو متعدی بیماریوں سے بچانے کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک انداز میں کام کرنا ہو گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں