پی ٹی آئی کی کرپشن کیخلاف جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 22 کروڑ عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے۔ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں، دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی۔ نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں