وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ، ماڈل پولیس سٹیشن کا دورہ

 گوجرانوالہ (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹراما سینٹر، گائنی وارڈ، ان ڈور وارڈز اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹراما سینٹر، گائنی وارڈ، ان ڈور وارڈز اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا۔ بعض مریضوں کی جانب سے بروقت چیک اپ نہ کرنے کی شکایات بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی شکایات کا فوری نوٹس لینے کا حکم دیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علاج معالجے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ خراب سیلنگ کو جلد درست کیا جائے۔ مریضوں کے رش کے باعث ایمرجنسی میں توسیع کی جائے گی۔ آپریشن تھیٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے۔ ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ 100 بیڈز کے نئے وراڈ کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ انستھیزیا سپیشلسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نیا پیکیج لا رہے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے مسائل بھی دریافت کئے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں یہاں مریضوں اور آپ کے مسائل کے حل کے لیے آیا ہوں۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے خود ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بعد ازیں ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ میں قائم ماڈل پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ماڈل پولیس سٹیشن کے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے حوالات میں موجود ملزمان سے بھی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس سٹیشن کا روز نامچہ بھی چیک کیا۔ وزیراعلیٰ نے کانفرنس روم اور لیڈیز سٹاف روم کا بھی دورہ کیا۔

 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایات جاری کی کہ پولیس مظلوم کا ساتھ دے اور ظالم کا ہاتھ روکے۔ پولیس اچھا کام کرے گی تو شاباش ملے گی۔ میں اچھے کام پر پولیس کو شاباش دوں گا۔ دادرسی کے لیے آئے افراد سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس کو اب عوامی پولیس بن کر دکھانا ہوگا۔ پولیس افسران باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائیں اور مظلوموں کی دادرسی کریں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں