وزیراعلیٰ پنجاب اور چینی نائب صدر کا ہائر روبا اکنامک زون کا دورہ

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورچین کے نائب صدر وانگ چی شن نے ہائر روبا اکنامک زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اور چینی نائب صدر کو ہائر روبا اکنامک زون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ کے دوران وزیراعلیٰ اور چین کے نائب صدر نے ہائر روبا اکنامک زون کے مختلف شعبے دیکھے۔ جبکہ ہائر روبا اکنامک زون کے بارے میں انتظامی کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نئی انڈسٹریل پالیسی کے تحت صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ چین کی جانب سے صنعتی سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر طرح کی مراعات دیں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں