ابھی تربیت یافتہ نہیں، ڈسپلن آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں: وزیر اعلیٰ پنجاب

ملتان (پبلک نیوز) آئی جی پنجاب نے ہاتھ ملانا چاہا لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غورنہ کیا۔ پریس بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے عجیب منطق بھی پیش کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی میں تربیت یافتہ نہیں۔ ڈسپلن آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ہاتھ بڑھایا لیکن ہاتھ میں ہاتھ نہ آیا۔ آئی جی پنجاب نے ہاتھ ملانا چاہا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے غور نہ کیا۔ ملتان کے پولیس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے وزیراعلیٰ کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور پروٹوکول کے تحت ہاتھ ملانا چاہا۔ بس وہیں افسانہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب بنا ہاتھ ملائے چل دیئے۔

پریس بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے منطق بھی عجیب ہی پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ابھی میں تربیت یافتہ نہیں۔ ڈسپلن آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں۔

سوال یہ ہے کہ سب سے بڑے صوبہ کے وزیراعلیٰ آخر کب تک سیکھیں گے؟

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں