سوروزہ پلان نشان منزل ہے، منزل نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر ایوان اقبال لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم پاکستان بھی شریک ہوئے، تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2019ء سے جنوبی پنجاب کے لیے الگ سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گا۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے۔ محکموں کی کارکردگی کی بہتری کے لیے ہر اقدام کیا جارہا ہے۔ وزارت اعلیٰ کا عہدہ اعزاز کے ساتھ چیلنجنگ بھی ہے۔ پنجاب کے عوام کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے ایگزیکٹو کونسل قائم کی جا چکی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے خو دمختار سیکریٹریٹ جولائی2019 سے فعال ہوگا۔ شیلٹر ہومز کا دائرہ پنجاب کے 36 اضلاع تک پھیلائیں گے۔ پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ صوبے میں 4 ٹیکنیکل یونی ورسٹیاں بنائی جارہی ہیں۔ مزدور کے حقوق کے لیے لیبر پالیسی 2018 متعارف کرا رہے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤسنگ اپنا گھر اسکیم کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، پنجاب میں نئی ایگری کلچر پالیسی تشکیل پاچکی ہے، لایئواسٹاک کے شعبے میں نئی پالیسی لائی جا رہی ہے، پنجاب میں پہلی بار ماسٹر واٹر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں