گورنر ہاؤس مری کو جلد عوام کیلیے کھولا جا ئے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

 

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ سادگی مہم کے تحت حکومت 177 سرکاری ریسٹ ہاؤسز کھول چکی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ سادگی مہم کے تحت حکومت 177 سرکاری ریسٹ ہاؤسز کھول چکی ہے۔

 

وزیراعلیٰ کا گورنر ہاؤس مری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام دیکھیں کہ سابق حکمران ان کے ٹیکس کے پیسے پر کس طرح عیاشی کر رہے تھے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں