وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ چولستان؛ صاف پانی، صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس

پبلک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب ان ایکشن، سردار عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول چولستان کا دورہ، چولستان کے دور دراز علاقوں میں عوامی مسائل سننے خود پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے خود گاڑی چلاکر دور دراز کے علاقوں میں پہنچے اور وہاں کا دورہ کیا۔ انھوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے بنیادی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خود نلکے کا پانی پی کر معیار چیک کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چولستان میں صاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا۔ انھوں نے چولستان کے جنگلات کے حوالے سے متعدد شکایتوں کا بھی نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ نے مقامی لوگوں سے مل کر ان کے مسائل اور شکایات بھی سنیں۔

 

 

سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کے وثرن کے مطابق ان لوگوں کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح ہے۔ دور دراز کے ایسے علاقوں میں بنیادی سہولیات زندگی فراہم کریں گے۔ محض سننے اور خود آکر دیکھنے میں بڑا فرق ہوتا ہے، اس لیے خود یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔  

واضح رہے کہ وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل بھی ہمراہ تھے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں