وزیراعلیٰ پنجاب کا خوشاب کے سیاحتی مقامات کا دورہ

خوشاب (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خوشاب کے علاقے میں سیاحتی مقامات وادی سون سکیسر کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھلواڑی کے مقام سے اوچھالی جہیل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈپٹی کمشنرخوشاب، پاک فضائیہ کے حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاحتی مقامات کا جائزہ لینے کے لیے خوشاب کے علاقے وادی سون سکیسر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھلواڑی کے مقام سے اوچھالی جہیل کا معائنہ کیا۔ اوچھالی جہیل پنجاب میں سمندر کے پانی کی خصوصیت والی منفرد جھیل ہے۔ وادی سون سکیسر کے سرسبز و شاداب پہاڑوں میں گہری جہیل سیاحوں کے لیے دلکشی کا باعث ہے۔

 

کمشنر سرگودھا ڈویژن نے وزیراعلیٰ کو اوچھالی جہیل اور وادی سون سکیسر کے سیاحتی مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اوچھالی جھیل کو پنجاب کے سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔ اوچھالی جہیل کے علاقے میں واٹر سپورٹس، پیرا گلائیڈنگ اور موٹر گلائیڈنگ شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وادی سون سکیسر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کے لیے بہترین ریزارٹس بنانے کے منصوبہ پر کام کریں گے۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وادی سون سکیسر میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ خوشاب کے پہاڑی علاقوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ اوچھالی کے مقامی لوگوں کے لیے ایمبولینس کی سہولت دی جائے گی۔ اوچھالی روڈ سے ڈیپ شریف تک ایک کلو میٹر سڑک فوری طور پر بنائی جائے گی۔ خوشاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے۔ اوچھالی کے علاقے میں امب شریف کے تاریخی مقام کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ امب شریف کی درگاہ کو بھی ڈویلپ کریں گے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے تاریخی مندر کی بھی تزئین وآرائش کی جائے گی۔ امب شریف میں واقع مندر 700 قبل مسیح پرانا ہے۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت خوشاب کے دیہی علاقوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر مرمت کی جائیگی۔

 

وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ اوچھالی جہیل میں سمندر میں پائی جانے والی مچھلیاں چھوڑی جائیں گی۔ واٹر سپلائی سکیم کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈپٹی کمشنرخوشاب، پاک فضائیہ کے حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں