وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مسلم ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نوے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ کو دودھ کی پائسچرائزیشن کے پروگرام کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ کا ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بلاامتیاز ملاوٹ مافیا کے خلاف موثر کارروائی کرے۔ صوبے کے عوام کو خالص غذا کی فراہمی کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ غذا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، لہذا پنجاب فوڈ اتھارٹی مزید موثر انداز میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کرے۔ اس ضمن میں بھر پور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی خالص غذا کی فراہمی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

 

وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پہلے نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ کا نیوٹریشن کلینک کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے نیوٹریشن کلینک کے مختلف سیکشن کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے ماہرین غذایات اور وہاں موجود خواتین سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈے کیئر سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈے کیئر سنٹر میں بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری، نعمان لنگڑیال، سیکرٹری فوڈ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حارث افضل  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں