حکومت اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری کی ملاقات، ملاقات میں سیاسی امور اور میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی امور اور میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پراپیگنڈے کا موثرانداز میں جواب دیا جائے گا۔ سابق دور میں مختلف محکموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ حکومت اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھر پور مقابلہ کرے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد چند دن کا مہمان ہے، بہت جلد غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں، منفی پراپیگنڈے میں نہیں آئیں گے، باشعور عوام مسترد عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔ قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے۔ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کی نہیں بلکہ لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر ہے۔ ملک کی خراب معاشی صورتحال کی ذمہ دار مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی ہیں، ہم پاکستان کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں