وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سماجی تحفظ پروگرام  ہماری پارٹی کا منشور ہے۔ ہم مختلف پارٹیز کے لوگ بلائیں گے جن سے ڈائیلاگ کریں گے۔ مشکل بجٹ ہوگی ہماری خواہش ہوگی کہ نیا ٹیکس نہ لگائی۔ ان لوگوں پر ٹیکس لگائے گے جو برداشت کرسکے۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ مختلف شعبوں کے لوگوں کو بلایا ہے۔ یہ یو این ڈی پی کے 17 مقاصد نہیں یہ ہمارے گول ہیں۔ یہ راکیٹ سائنس نہیں ہم عوام کی زندگی کو بہتر کرنے کے لیے یہ مقاصد ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کو اگر پڑھا جائے تو ان سب میں یہ گولز موجود ہیں۔ اس ڈائلاگ کی سفارشات حکومت کو بھیجی جائیں ہم انھیں اپنی  پالیسز میں شامل کریں گے۔

 

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج خوشی ہے کہ اس پروگرام میں اپوزیشن کے زیادہ تر لوگ شامل ہیں۔ جو صوبے کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ اپوزیشن اس میں ساتھ دے۔ 2000 سے 2015 تک بڑا مشکل دور تھا، امن و امان بہت خراب تھا۔ اس کراچی شہر میں بہت سارے ایسے علاقے تھے جہاں داخل ہونا مشکل ہے۔ حکومت کی مشینری جب تک  بااختیار نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اکیلے نہیں بلکہ اپوزیشن، سول سوسائٹی کو مل کر یہ گولز حاصل کرنے ہیں۔ ہم ایک بجٹ میں بہترین پروگرام لائیں گے جس کا نام ہے سوشل پروٹیکشن پروگرام۔ سماجی تحفظ پروگرام  ہماری پارٹی کا منشور ہے۔ ہم مختلف پارٹیز کے لوگ بلائیں گے جن سے ڈائیلاگ کریں گے۔ مشکل بجٹ ہوگی ہماری خواہش ہوگی کہ نیا ٹیکس نہ لگائی۔ ان لوگوں پر ٹیکس لگائے گے جو برداشت کرسکے۔

حارث افضل  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں