وفاق سے سندھ کا حق لے کر دکھائیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک نیوز) سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جذباتی تقریر کر ڈالی۔ انھوں نے کہا ہے کہ سولی پر چڑھانے کی باتیں نہ کریں ، ایک کو سولی پر چھڑا دیا وہ آج تک زندہ ہے۔ وفاق سے سندھ کا حق لے کر دکھائیں گے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے کے فور منصوبہ میں تاخیر اور لاگت بڑھنے پر سوال اٹھائے گئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کےخلاف جذباتی تقریر کر ڈالی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سولی پرایک کو چھڑا دیا جو آج تک زندہ ہے۔ ہمیں بھی سولی پر چڑھا دو،میں اس ملک کو ڈوبتے ہوئے دیکھ رہا ہوں تمہاری حکومت میں سولی پر چڑھانا اور مرنا مارنا چھوڑ دو۔

مراد علی شاہ کی تقریر پر اپوزیشن کی جانب سے خوب شور شرابہ کیا گیا۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن میں ملوث افراد کو سولی پر چھڑانے کی بات کی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا اپوزیشن کو خاموش کرنے اور ایوان کا ماحول بہتر کرنے کی کوشش۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے معاملہ پر وفاق کو تین مرتبہ خطوط لکھے لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

احمد علی کیف  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں