یوم پاکستان پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

کراچی (تنویر منیر) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی۔ صوبائی کابینہ کے وزرا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ وزیر اعلی کے ہمراہ مزار قائد پہنچے۔ مرادعلی شاہ نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔ صوبائی کابینہ کے وزرا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں انھوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو بھی کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان ہمارے لیے تجدید عہد وفا کا دن بھی ہے۔ وزیر اعظم کا وژن دنیا کے نقشہ پر ایسا وژن ہے جسے پاکستان میں خوشحالی دیکھی جائے گی۔ قائد اعظم کے پاکستان کی طرف گامزن ہونا چاہتے ہیں۔ بہت جلد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگیں گے دنیا پاکستان کی خوشحالی دیکھے گی۔ وزیر اعظم کے پیکج پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ دو سو ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ سات منصوبے ستمبر میں مکمل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 79 یوم پاکستان کی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن بہت اہم ہے۔ سرحدوں سے دشمن نے للکارہ اور بھرپور جواب دیا گیا۔ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ قائد اعظم کے پاکستان  کو ترقی یافتہ پاکستان بنانا ہے۔ اس دن کے موقع پر شہید زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو یاد رکھنا ضروری ہے۔ پچھلے پانچ سال میں امن و امان شہر میں بہتری ہوئی ہے۔ پی ایس ایل کا انعقاد شہر کے امن کی ضامن ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں