وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عیدالفطر کے مبارک موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ معافی ان قیدیوں کے لیے ہے جو 60 سے 65 سالہ ہیں اور وہ خواتین قیدی جن کے بچے ہیں۔ مجوزہ معافی 18 سال سے کم عمر قیدیوں کے لیے بھی ہے۔ اس معافی کا اطلاق ان قیدیوں کے لیے ہے جو دو تہائی یا ایک تہائی سزا مکمل کر چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجوزہ معافی ان قیدیوں کے لیے نہیں جو ملک کے خلاف سازش، جاسوسی، دہشتگردی، اغواء، زناء اور ڈکیتی میں ملوث ہوں۔ سزا میں معافی کا فائدہ 3613 قیدیوں کو ہو گا۔ معافی کے بعد 100 سے زائد قیدی آزاد ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو آزادی پانے والے قیدیوں کو عید سے پہلے آزاد کرنے کی ہدایت کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آزادی ان کے لیے عید کا تحفہ ہے۔ امید ہے وہ اپنے خاندان کے ساتھ اچھی زندگی بسر کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں