سندھ کابینہ اجلاس: جنگلات کیلئے 70ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ

کراچی (منیر ساقی) سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن اور کرائے بھی مقرر کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ جنگلات کی 14 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کو واگزار کرانے کے لیے رینجرز اور پولیس کو احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ سندھ کابینہ نے بلدیاتی نظام میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ بل پاس ہونے کے بعد میئر اور ڈپٹی میئرکوسادہ اکثریت سے ہٹانے کے لیے آئین کی شق 27میں تبدیلی لائے جائے گی۔

کابینہ نے سرکاری بھرتیاں بھی کھولنے کا اعلان کر دیا۔ مختلف اداروں میں گریڈ 1سے 15تک کی آسامیوں پر بھرتی ہو گی۔ کراچی میں چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن    کا فیصلہ اور کرائے بھی مقرر کر دیئے گئے۔ محکمہ جنگلات کی 14لاکھ ایکڑ سےزائد اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کو حکم دے دیا۔

الاٹ کی گئی 70ہزارایکڑزمین کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ الاٹمنٹ پالیسی پر وزیر توانائی وزیر آئی ٹی اور مشیر قانون پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی۔ سندھ کابینہ نے گنے کے ریٹ 182روپے فی من مقرر کر دیئے۔ صوبائی وزیر زراعت کو مارکیٹ کمیٹی بنانے کے اختیارات دے دیئے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں