پُرامن احتجاج سب کا حق، احتجاج کی آڑ میں ڈرانا دھمکانا برداشت نہیں کرینگے: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب ایک محب وطن ، منجھے ہوئے سیاستدان اور بہادر رہنما ہیں۔ یہ گرفتاریاں اُن کے حوصلے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جدوجہد کو نہیں روک سکتیں۔

انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی گرفتاری پر کارکن صبر اور حوصلے سے کام لیں۔ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج کی آڑ میں ڈرانا دھمکانا، سرکاری یا غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ میں ہرگز یہ برداشت نہیں کروں گا کہ کوئی زبردستی دکانیں یا کاروبار بند کرے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش یا ڈنڈا برداری کر کے ہراساں کرنا بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر اس قسم کی کوئی بھی حرکت کرے گا تو اس کے خلاف ہم ایکشن لیں گے۔ سیاسی لوگ پُرامن جدوجہد کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور کبھی بھی خوف کا ماحول پیدا نہیں کرتے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں