وزير اعلیٰ سندھ کی نیوزی لینڈ ميں شہيد اريب کے گھر آمد

کراچی (تنویر منیر) وزير اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سانحہ نیوزی لینڈ ميں شہيد اريب کے گھر پہنچے۔ شہید کے والد سے تعزیت اور  فاتحہ خوانی کی۔ ايم کيو ايم کے کنوينر خالد مقبول صديقی بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے شہید کے گھر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ نیوزی لیںڈ کرائسٹ چرچ ميں پاکستانيوں کی شہادت کا دکھ ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔ وزير اعلی سندھ مراد علی شاہ اور خالد مقبول صديقی اريب کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کی۔

وزير اعلی سندھ نے اريب کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ فاتحہ خوانی کی اور واقعے پر رنج کا اظہار کيا۔ خالد مقبول صديقي نے بھي شہيد کے ورثا سے تعزييت کي اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزير اعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سعيد غنی اور ديگر بھی موجود تھے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں