وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے 100 نئے سکولز کھولنے کا اعلان

 

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آؤٹ آف سکول بچوں کے لیے 100 نئے سکولز کھولنے اور موبائل سکولز کے پروگرامز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر 10 بسوں میں موبائل سکولز قائم کیے جائیں گے۔ لاہورکے گنجان علاقوں اور بزنس ایریاز میں کام کرنے والے بچوں کو موبائل سکولز میں تعلیم دی جائے گی

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس، سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کو لاہور کے دور درازعلاقوں میں 100 نئے پرائمری سکولز کھولنے اور موبائل سکولز کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان پروگرامز کے حوالے سے قابل عمل پلان جلد پیش کیا جائے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے۔  بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ پرائمری سکول ان علاقوں میں کرائے کی عمارتوں میں کھولے جائیں گے جہاں قرب و جوار میں کوئی سکول نہیں۔ ان سکولوں میں آؤٹ آف سکول بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے موبائل سکولز قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

 

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر 10 بسوں میں موبائل سکولز قائم کیے جائیں گے۔ لاہورکے گنجان علاقوں اور بزنس ایریاز میں کام کرنے والے بچوں کو موبائل سکولز میں تعلیم دی جائے گی۔ دونوں پروگرامز پر مجموعی طورپر تقریباً 26 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں