بجلی اور گیس کے بعد سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) بجلی اور گیس کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، پنجاب میں سی این جی کی قیمت 4 روپے فی لٹر اضافہ کے بعد 90 روپے فی لٹر ہو گئی، سندھ اور بلوچستان میں 20 روپے اور خیبرپختونخوا میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

 

مہنگائی کی ڈسی عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی گیس کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، سندھ اور بلوچستان میں قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد پوٹھوہار ریجن اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

 

دوسری جانب بلوچستان اور سندھ میں قیمت 124 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کے بعد نئی قیمت 139 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں سی این جی لیٹر جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں