مہنگائی کا ایک اور حکومتی تحفہ، سی این جی قیمتوں میں 18 روپے تک اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) نئی حکومت، نئے فیصلے، نئی قیمتیں اور قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا اضافہ، تحریک انصاف کی حکومت نے گیس مہنگی کی تو سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمت بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق عوام پر ایک بار پھر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔ حکومت نے گیس مہنگی کی تو سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمت بڑھا دی۔ سندھ اور بلوچستان ریجن میں سی این جی کی قیمت میں 18 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ دودھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔  کراچی متحدہ ٹرانسپورٹ اونر اسوسی ایشن  کا سی این جی کی قیمت کے اضافے پر ہنگامی اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں پہلے دھڑے نے حکومت کو فیصلہ واپس لینے کے لیے  دس دن کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ بڑھائی گئی قیمت واپس لے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں