سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 2 دن بند رہنے کے بعد کھل گئے

کراچی(تنویر منیر) سندھ بھر میں بند سی این جی اسٹیشنز 2 دن کے بعد کھول دیئے گئے، اسٹیشنز کھلتے ہی فلنگ کے لئے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10بجے سے بند تھے۔

 

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزسوئی سدرن کے سسٹم مییں گیس پریشرکم ہونے کے باعث جمعرات کی رات 10 بجے سے بند تھے۔ سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صارفین سردی کی پرواہ کیے بغیر اپنی گاڑیوں میں گیس ڈلوانے کے لئے آٹھ بجے سے پہلے ہی اسٹیشنز کے باہر جمع ہو گئے۔ دو دن تک سی این جی بند رہنے کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ہے۔

 

سڑکوں پر جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کم دکھائی دی وہیں رکشہ ٹیکسی والوں نے بھی شہریوں سے سی این جی بند ہونے پر من مانے کرائے وصول کیے۔ آج دو دن کی بندش کےبعد سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں